26 جنوری، 2026، 4:48 PM

عراقی حزب اللہ کی ایران کی مکمل حمایت، کسی بھی جنگ میں شمولیت کے لیے آمادگی کا اعلان

عراقی حزب اللہ کی ایران کی مکمل حمایت، کسی بھی جنگ میں شمولیت کے لیے آمادگی کا اعلان

کتائب حزب اللہ نے ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عالمی مزاحمتی قوتوں سے ایران کے دفاع میں ہمہ گیر جنگ کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی مزاحمتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے ایران کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے دفاع میں کسی بھی ممکنہ جنگ میں شامل ہونے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق، کتائب حزب اللہ نے ایک سخت لہجے پر مبنی بیان جاری کیا جس میں ’’کفر و نفاق کے محاذ‘‘ کے مقابل کھڑے ہونے والوں سے ایران کی حمایت میں ایک ہمہ گیر جنگ کی تیاری کا مطالبہ کیا گیا۔ بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کو امتِ مسلمہ کا قلعہ اور باعثِ افتخار قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایران گزشتہ چار دہائیوں سے مذہب، رنگ اور نسل سے بالاتر ہوکر مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہے۔

پریس ٹی وی کے مطابق، بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کو درپیش موجودہ خطرات دراصل گمراہ قوتوں کی جانب سے ایران کو زیر تسلط لانے یا تباہ کرنے اور عالمی اخلاقی اقدار کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔

کتائب حزب اللہ نے تمام مزاحمتی مجاہدین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کی مکمل حمایت کے لیے خود کو تیار رکھیں۔ بیان میں ایران کے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایران کے خلاف کوئی بھی جنگ آسان نہیں ہوگی اور جارح طاقتوں کو ہر قسم کی اچانک اور ہلاکت خیز ضربوں کا سامنا کرنا پڑے گا، یہاں تک کہ مغربی ایشیا کے خطے سے ان کا نام و نشان مٹا دیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ نجات کا راستہ فتح یا شہادت کی جدوجہد میں ہے، اور اسلام کے دفاع میں شہادت طلب کارروائیاں بھی اس راستے کا حصہ ہوسکتی ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے، خصوصا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کے بعد خطے کی صورتحال مزید حساس ہوگئی ہے۔

News ID 1937904

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha